Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرسکون نیند کے لیے جائفل کس طرح استعمال کریں؟

دنیا بھرکی ایک بڑی آبادی نیند کی کمی یا بے خوابی کا شکار ہے۔ اور وہ اس کے لیے کئی طرح کے طریقے بھی اپناتی ہیں۔ نیند کی کمی نہ صرف آپ کو دن بھر تھکاوٹ کا احساس دلاتی ہے جبکہ طویل مدت تک اس عمل کا جاری رہنا صحت کو متاثر کر کے کئی دائمی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

جائفل کی افادیت سے کون واقف نہیں اس کی تھوڑی سی مقدار آپ کے پکوانوں کے ذائقہ اور خوشبو میں اضافہ کرنے کے ساتھ صحت بھی بہتربناتی ہے۔ اس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو اعصاب کو سکون فراہم کر کے فوری نیند لانے میں مددفراہم کرتے ہیں، تاہم اسے کس طرح پرسکون نیند کے لیے استعمال کیاجاسکتا ہے جانتے ہیں۔

جائفل دودھ

بہتر اور پرسکون نیند کے لیے چٹکی بھر جائفل کے پاؤڈرکو نیم گرم دودھ میں شامل کر کے سونے سے قبل استعمال کریں یہ فوری نیند لانے کا سب سے مؤثر

طریقہ ہے۔

جائفل کو کھانے میں ملائیں

جائفل کو دودھ اور شہد کے علاوہ کھانے میں  بھی ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے اس طرح یہ غذا کی صحت کو بڑھا کر نیند کی کمی کو بھی دور کرنے میں مددفراہم کرے گی۔

جائفل شہد

سونے سے قبل ایک چائے کے چمچ شہد میں چٹکی بھر جائفل کے پاؤڈر کو ملاکر استعمال کریں۔

جائفل کی چائے

یہ جائفل کو استعمال کرتے ہوئے نیند لانے کا سب سی پرانا طریقہ ہے اس کے لیے جائفل کی تھوڑی سی مقدار کو ایک کپ گرم پانی میں ملائیں کچھ دیر بعد چھان کر استعمال کریں۔