سویابین کو دنیا بھر ایک انتہائی صحت سے بھرپور سبزی تصور کی جاتی ہے اس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو اسے خشک میوہ جات کی فہرست میں شامل کرتے ہیں۔
سویا بین کا تعلق مٹر کے خاندان سے ہے جسے سوئے بین بھی کہا جاتا ہے۔ سویا بین پھلی دار پودے کی ایک قسم ہے جسے دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہے۔
سویا کے بیج گول اور زردی مائل ہوتے ہیں۔ عام طور پر اس کے پھولوں کا رنگ سفید ہوتا ہے جو بعد میں پھلیوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں، جن کے اندر بیج ہوتے ہیں۔
سویا بین کی سب خاص بات اس میں انتہائی اعلی معیاری پروٹین کا موجود ہونا ہے جبکہ اس کے دیگر صحت بخش اجزاء میں امائنو ایسڈ کیلشیم، آئرن، فائبر، وٹامن کے، فولیٹ، وٹامن سی، اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈذ بھی پائے جاتے ہیں، جب کہ اس میں چکنائی کی کم مقدار اور لیکٹوز اور کولیسٹرول بلکل نہیں ہوتا۔
سویا بین کی یہ پھلیاں کس طرح آپ کی صحت کو بہتر بناکر کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہیں جانتے ہیں۔
دل کی صحت
سویا بین میں غیرحل پذیر چکنائیاں موجود ہوتی ہیں جو جسم سے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ ساتھ ہی یہ چکنائیاں دل اور شریانوں پر جمع ہو جانے والے غیر لچک دار مادے سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔ اس طرح فالج اور امراض قلب کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
کینسر سے تحفظ
کچھ طبی تحقیقات کے مطابق سویا بین میں انتہائی اعلیٰ سطح کے اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم میں کینسر کے خطرات کو کم کرنے کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔
حاملہ خواتین
حمل کے دوران سویا بین کا استعمال مفید سمجھا جاتا ہے، کیوں کہ اس میں موجود وٹامن بی اور فولک ایسڈ حاملہ خواتین اور بچے کی صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ فولک ایسڈ بچے کی پیدائش کے بعد اسے دماغی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
مضبوط ہڈیاں
سویا بین میں پائے جانے والے غذائی اجزاء ہڈیوں کی مضبوطی اور طاقت میں اضافے کا سبب بنتے ہیں خصوصاً ایسے افراد جنہیں اوسٹیوپروسس کا مرض ہو۔ سویا بین میں چند ایسے فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو جسمانی نظام کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔
ذیابیطس
سویا بین کو ذیابیطس دوست غذا تصور کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ کاربو ہائیڈریٹس ہے جو سویابین میں کافی مقدارمیں پایا جاتا ہے، سویا بین میں پائے جانے والے کاربو ہائڈریٹس شوگر کی مقدار کو بڑھائے بغیر جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ صحت بخش غذائیں آپ کے ڈائٹ پلان کو متاثر نہیں کریں گی
بہتر نیند
سویا بین میں موجود اجزاء نیند کے مسائل سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس میں میگنیشیم کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ نیند کے دورانیے میں اضافہ کرتا ہے اور نیند میں بہتری بھی لاتا ہے۔
خون کی بہتر روانی
سویابین میں آئرن اور کاپروافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو خون کے سرخ خلیات کی افزائش کے لیے بہت مفید تصور کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ اس میں ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو خون کے بہاؤ کو بہتر بناتے ہیں۔




















