Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسمِ گرما میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ موسمِ گرما میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے کن غذاؤں کو استعمال کرنا چاہیے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق گرمی کے موسم میں کم از کم آٹھ سے دس گلاس پانی پینا چاہیے۔

پانی کے ساتھ ساتھ بہت سے ایسے پھل، سبزیاں اور غذائیں بھی ہیں جو ہمارے جسم کو پانی اور نمکیات کی کمی سے بچا سکتے ہیں۔

تربوز

تربوز میں پانی کی مقدار 92 فیصد ہوتی ہے۔

تربوز کے جوس کے حیرت انگیز فوائد

اگر آپ کو تربوز کھانا نہیں پسند تو آپ اس کا جوس بنا کر بھی پی سکتے ہیں۔

کھیرا

کھیرے کے اندر پانی کی مقدار 95 فیصد ہوتی ہے۔

کھیرا کھانا کس وقت پریشان کُن ثابت ہو سکتا ہے، وجہ سامنے آ گئی - Naibaat

کھیرے کا بھی جوس بنایا جاتا ہے اور اسے پانی میں ڈال کر ڈیٹوکس کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اسٹرابیریز

اسٹرابیریز ایک انتہائی لذیذ اور صحت افزا پھل ہے جبکہ اس میں پانی کی مقدار 97 فیصد ہے۔

Farmer's Massive Strawberry Just Broke A World Record

یہ ناصرف جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہیں بلکہ قوتِ مدافعت کو بھی مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہیں۔

اسٹرابیریز کو آسانی کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف طریقوں سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سلاد پتہ

سلاد پتے میں پانی کی مقدار 94 فیصد ہوتی ہے اور اس میں فائبر بھی ہوتا ہے جو کہ صحت کے لئے بہت ہی مفید ہے۔

salad kay pattay kay tibbi fawaid | HTV Urdu

سلاد پتے کو عموماً صرف سلاد میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ اسے میدے کی بنی روٹی کے بجائے رول اور ریپز بنانے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

دہی

دہی ایک ایسی غذا ہے جس کے ساتھ آپ کو کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اس میں 88 فیصد پانی کی مقدار ہوتی ہے۔

دہی کھانے کے شوقین افراد اس کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ - Health - Dawn News

آپ اسے بنا کسی اضافی چیز کے بھی کھا سکتے ہیں، اس کے علاوہ دہی کو مختلف طریقوں سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔