آج ہم آپکو بتائیں گے کہ بادیان کے پھول کو چبا کر کیوں کھانا چاہیے۔
ہمارے ہاں شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جہاں بادیان کے پھول کا استعمال کھانوں میں نہ ہوتا ہو، یہ قدرت کا ایک ایسا عظیم تحفہ ہے جو نہ صرف کھانوں میں بلکہ مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
بادیان کا شمار مصالحوں میں ہوتا ہے لیکن اس کے بہت سے فوائد ہیں، بادیان کے پھول میں لاتعداد معدنیات اور وٹامن اے، سی اور بی موجود ہے اس کے علاوہ اس میں کیلشیم اور فاسفورس بھی موجود ہوتا ہے۔
چبا کر کھانے کے فوائد
بادیان کے پھول کو چبا کر کھانے سے منہ سے ناگوار بو کا خاتمہ ہوتا ہے، کھانے کے بعد صرف ایک بادیان کا پھول اچھی طرح چبا کر کھائیں۔
بادیان کا قہوہ بنا کر پینے سے نزلے، زکام اور فلو میں کمی واقع ہوتی ہے جبکہ اسے عام چائے میں ڈال کر بھی پیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بے شمار فائدوں والی بادیان کے پھول کی چائے بنانے کا طریقہ جانیں
ایک کپ پانی میں بادیان کے پھول ڈال کر جوش دیں اور پھر قہوہ بنا کر پئیں، یہ چائے نظام ہاضمہ کو تیز کرے گی اور پیٹ کی تکالیف سے نجات دے گی۔
حاملہ خواتین کو بادیان کے پھول کی چائے بنا کر پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ یہ ان میں قوت مدافعت کو تیز کرتا ہے۔
یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتے ہیں تو جسم میں انفیکشن کا خاتمہ کرتے ہیں۔




















