ماہرین کا کہنا ہے کہ دانتوں کا خیال رکھ کے آپ دانتوں کی صحت اور ان کی عمر میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
دانتوں کی صحت کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ دانتوں کی صحت کو نظر انداز کر دیتے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ دانتوں کا علاج مہنگا ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی پیچیدگی یا تکلیف کی صورت میں تو فوراً ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیئے لیکن اگر آپ خود خیال رکھیں گے تو ممکن ہے کہ یہ نوبت نہیں آئے گی۔
دن میں 2 بار دانتوں پر برش
ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ دن میں 2 بار دانتوں پر برش کرنے ، ماؤتھ واش استعمال کرنے اور فلاس کرنے سے دانت اور مسوڑھے صاف اور صحت مند رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ املی دانتوں کی صحت کو کسطرح متاثر کر سکتی ہے؟ جانئیے
مسواک کرنا
دانتوں کی صحت کے لیے مسواک بہت مفید ہے، علاوہ ازیں سال میں ایک مرتبہ ڈینٹسٹ سے اپنے دانتوں اور منہ کا معائنہ ضرور کروانا چاہیے۔
چقندر کا باقاعدہ استعمال
آسٹریلوی طبی ماہرین کے مطابق چقندر کے باقاعدہ استعمال سے دانتوں کے امراض کو کم کیا جا سکتا ہے، چقندر کا استعمال خون میں اضافے کے ساتھ ساتھ دانتوں کی حفاظت بھی کرتا ہے۔
ان کے مطابق چقندر میں موجود غیر نامیاتی نائٹریٹ جسم میں داخل ہو کر نائٹرک آکسائیڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے اور دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔




















