دنیا بھر میں ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ ایک عام مرض بن چکا ہے وہ الگ بات ہے کہ اکثر کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ اس مرض کا شکار ہو چکے ہیں۔
ڈپریشن محض ‘دماغ’ تک محدود رہنے والا مرض نہیں بلکہ اس کے نتیجے میں جسم بھی متاثر ہوتا ہے۔
ڈپریشن سے جسمانی صحت پر جو منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ ڈپریشن کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی
امراض قلب
ڈپریشن سے کسی فرد میں طرز زندگی کے مثبت انتخاب کا جذبہ کم ہو جاتا ہے، نقصان دہ غذا کا استعمال اور زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
جسمانی وزن میں اضافہ یا کمی
ڈپریشن کے شکار افراد کے کھانے کی اشتہا میں تبدیلیاں آنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جس کے باعث جسمانی وزن میں کمی یا اضافہ ہوتا ہے۔
دائمی امراض کی شدت بڑھ جاتی ہے
ڈپریشن کے ایسے افراد جو پہلے ہی کسی دائمی مرض کے شکار ہوں، ان میں اس مرض کی علامات کی شدت بدترین ہو جاتی ہے۔
سونے میں مشکلات
ڈپریشن کے مریضوں میں بے خوابی یا سونے میں مشکلات کی شکایت عام ہوتی ہے، نیند کی کمی کے باعث ایسے مریض زیادہ تھکاوٹ کے شکار ہو جاتے ہیں اور ان کے لیے جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔
دائمی تکلیف
ڈپریشن کے شکار افراد کو کسی وجہ کے بغیر تکلیف بشمول جوڑوں یا مسلز کی تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے۔
سردرد درد یا سینے میں کھچاؤ جیسے مسائل بھی ڈپریشن کے مریضوں میں عام ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپریشن سے دور رہنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں
ورم
تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن اور جسمانی ورم کے درمیان تعلق موجود ہے اور اس سے مدافعتی نظام میں بھی تبدیلیاں آتی ہیں۔
تولیدی صحت کے مسائل
ڈپریشن کے شکار کچھ افراد کے شریک حیات سے تعلقات متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ تولیدی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات ہوتے ہیں۔




















