Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جلد کو بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے آسان طریقے

کیا آپ جلد کو بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے آسان طریقے جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جلد کی دیکھ بھال کے طریقوں کا عمر بڑھنے پر جینیات سے زیادہ اثر پڑتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ بہت سی چیزیں ہیں جو جلد کی دیکھ بھال اور اسے جواں رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ 20 سے 35 سال کے درمیان جب آپ کی جلد عمر بڑھنے کی پہلی علامات ظاہر کرنا شروع کردے تو اس کی دیکھ بھال کیلئے اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کو شامل کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ گیلی انگلیوں پر جھریاں کیوں پڑتی ہیں؟ جانیے اپنی صحت سے متعلق اہم راز

  انہوں نے کہا کہ ہلکی جھریاں عمر رسیدگی کی پہلی علامت ثابت ہوتی ہیں، اگر آپ کم عمری میں اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کا استعمال کرتے ہیں تو یہ بڑھاپے کے عمل کو سست کرنے اور آپ کی جلد کو نقصان سے بچاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات ایسی ہونی چاہئیں جن میں ریٹینائڈز، وٹامن سی، ہائیلورونک ایسڈ، اور پیپٹائڈس جیسے اجزا شامل ہوں کیونکہ یہ کولیجن کی پیداوار کو تیز کرنے، جلد کی ساخت اور ٹون کو بہتر بنانے اور جھریوں کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔