Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمضان میں وزن کم کرنے کیلئے کونسی غذائیں کھانی چاہیے؟

اکثر لوگ رمضان میں وزن کم نہیں کر پاتے کیونکہ افطار میں تلی ہوئی چیزیں کھا لیتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسا ڈائٹ پلان بتائیں گے جس سے آپ باآسانی وزن کم کر لیں گے۔

 تو آئیے جانتے ہیں کہ رمضان المبارک میں کس طرح کا ڈائٹ پلان یا آپ کی روٹین ہو جس سے صحت پر اثر بھی نہ پڑے اور وزن میں بھی کمی ہو۔

سحری کا ڈائٹ پلان

پہلے ایک گلاس پانی پیئیں، اس کے بعد کوئی ایسی چیز کھائیں جس میں پروٹین شامل ہو، جیسے کہ انڈا، دہی یا چیز وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں: روزہ رکھنے سے ذہنی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے

اس کے علاوہ سحری میں آپ کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں شامل کرسکتے ہیں جیسا کہ دلیا، براؤن چاول، ڈرائی فروٹس وغیرہ۔

افطار کا ڈائٹ پلان

افطار میں کھجور کھانے کے بعد سب سے پہلے کوئی پھل کھائیں، اس کے بعد آلو سے بنی بغیر تلی کوئی چیز کھا سکتے ہیں، یا آپ کوئی سلاد بھی بنا سکتے ہیں جس میں ابلے ہوئے آلو شامل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان کے دوران تھکاوٹ اور سستی سے بچانے میں مددگار طریقے

کوشش کریں کہ رمضان میں جسم میں پانی کی کمی نہ ہو، چونکہ پانی زیادہ نہیں پیا جاتا، اسی لیے افطار کے بعد جب موقع ملے، پانی ضرور پیئں، کولڈ ڈرنک سے گریز کریں۔