Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سحری میں کن غذاؤں کا استعمال آپ کو دن بھر ایکٹو رکھ سکتا ہے؟

آج ہم آپ کو ان غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جن کا سحری میں استعمال آپ کو دن بھر ایکٹو رکھ سکتا ہے۔

  سحری میں استعمال ہونے والی چند اہم غذائیں

کھجور

سحری میں کھجور کا استعمال کیا جائے تو دن بھر آپ کے جسم میں توانائی برقرار رہتی ہے کیونکہ کھجور میں بھرپور گلوکوز ہوتا ہے جو آپ کے جسم میں شوگر کی کمی کو پورا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ روزہ رکھنے والے ذیابیطس کے مریضوں کیلئے اہم مشورے

دہی

دہی میں قدرتی طور پر اچھا بیکٹریا موجود ہوتا ہے جو آپ کے معدہ کو صحت مند رکھتا ہے جس کی وجہ سے سحری میں دہی کا استعمال کرنے والوں کا روزہ دن بھر اچھا گزرتا ہے۔

دلیہ

دلیہ کھانا سنت بھی ہے ساتھ ہی دلیہ افادیت سے بھرپور ہوتا ہے، دلیہ میں موجود فائبر دن بھر انسان کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس میں کس تیل کا استعمال صحت کے لئے مفید ہے

تربوز

تربوز افادیت سے بھرپور ہوتے ہیں، سحری میں تربوز کے استعمال کو ضرروی اس لیے کہا جارہا ہے کیونکہ قدرت نے اسے پانی سے بھرپور بنایا ہے اس لیے تربوز کے استعمال سے آپ کے جسم  میں پانی کی کمی نہیں ہوگی۔

سیب

یہ بھی پڑھیں؛ روزے کے دوران جسم کو پانی کی کمی سے بچانے والے پھل کونسے ہیں؟

سیب کو آئرن کا خزانہ سمجھا جاتا ہے، سیب کے استعمال سے آپ کے جسم میں وٹامن سی اور فائبر کی مقدار برقرار رہے گی جس سے دن بھر آپ اچھا محسوس کریں گے۔