Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آلو کے چھلکے کے حیران کن فوائد؛ جانیے

آلو کے فوائد کے بارے میں تو سبھی جانتے ہیں لیکن اس کے چھلکے کے فوائد سے اکثر لوگ واقف نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ چھلکوں کو پھینک دیتے ہیں۔

اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آلوؤں کے چھلکے کو غذائیت کا خزانہ سمجھاجاتا ہے، اس میں پوٹاشیم اور آئرن وافر مقدار میں پایاجاتا ہے، اس کے علاوہ اس کے چھلکے میں وٹامن بی تھری کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔

 آلو کے چھلکے کے حیران کن فوائد

آپ جان کر حیران ہونگے کہ آلو کا چھلکا دل کو صحت مند رکھتا ہے، کیونکہ اس میں موجود پوٹاشیم، میگنیشیم اور کیلشیم بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔

آلو کے چھلکوں میں وٹامن سی اور وٹامن بی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں کیلشیم کا ایک خزانہ بھی موجود ہوتا ہے جس کے سبب یہ جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔

آلو کے چھلکوں میں پوٹاشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اسی لئے یہ قدرتی طور پر ہڈیوں کو مضبوط کرنے کا فعل سرانجام دیتے ہیں۔

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آلو کے چھلکے فائبو کمیکلز سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ طاقتور اینٹی آکسیڈینٹس ہیں، اس کے ساتھ ان چھلکوں میں کلوروجینک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ کینسر کے خطرے کو کافی حد تک کم کردیتا ہے۔