Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کچھ افراد ہمیشہ ہر کام تاخیر سے کرنے کے عادی کیوں ہوتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیے

ہم میں سے اکثر لوگ ہر کام تاخیر سے کرنے کے عادی ہوتے ہیں لیکن کیا آپ کو اس کی وجہ پتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

اس حوالے سے لندن کالج یونیورسٹی کی 2017 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ممکنہ طور پر ایسا ایک دماغی میکنزم کے نتیجے میں ہوتا ہے جس کے باعث کچھ افراد ہمیشہ تاخیر سے پہنچتے ہیں یا انہیں وقت کا احساس ہی نہیں ہوتا۔

دماغ کا ہپوکیمپس نامی خطہ وقت کے کچھ پہلوؤں جیسے کسی کام کو یاد رکھنے یا کوئی کام کتنے وقت میں ہوسکتا ہے، کا تعین کرتا ہے۔

جرنل نیچر ریویوز نیورو سائنس میں شائع تحقیق میں عندیہ دیا گیا کہ اس دماغی خطے میں موجود نیورونز وقت کے خلیات کے طور پر کام کرکے واقعات کے بارے میں ہماری یادداشت اور تصور پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

مگر تحقیق میں اس سوال کا جواب نہیں دیا گیا کہ آخر کچھ افراد کیوں وقت کی اہمیت کو سمجھ نہیں پاتے۔