Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اچھی صحت کیلئے ورزش کرنے کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟

ورزش تو اکثر لوگ کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا بہترین وقت کون سا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صبح 11 بجے سے پہلے یا شام 5 بجے کے بعد ورزش کرنے والوں کے مقابلے میں دوپہر میں ورزش کرنے والے افراد کا امراض قلب سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے UK بائیو بینک سے 92 ہزار سے زیادہ افراد کا طبی ڈیٹا حاصل کیا گیا تھا، اس ڈیٹا کی بنیاد پر لوگوں کو ورزش کرنے کے اوقات کے مطابق گروپس میں تقسیم کیا اور ان کی 7 دن کی جسمانی سرگرمیوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے کا وقت ورزش سے حاصل ہونے والے فوائد کے لیے بہترین ہے، خاص طور پر مردوں اور معمر افراد کے لیے۔

محققین نے بتایا کہ دوپہر میں ورزش کرنے والے افراد کا امراض قلب سمیت کسی بھی وجہ سے جلد موت کا خطرہ دیگر اوقات میں ورزش کرنے والوں سے کم ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دن کا وہ وقت ہوتا ہے جب لوگوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ سب سے کم ہوتا ہے۔