Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلز بنانے کے لیے آپ کو کتنا وقت درکار ہوتا ہے؟

مسلز بنانے کی خواہش تو اکثر لوگوں کو ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کو بنانے میں کتنا وقت درکار ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

ویٹ لفٹنگ کو مسلز بنانے کے لیے چہل قدمی یا جاگنگ سے زیادہ بہتر تصور کیا جاتا ہے۔

مسلز کس طرح بڑھتے ہیں؟

جب ہم بہت سخت ورزش جیسے ویٹ لفٹنگ کرتے ہیں تو مسلز کو ایک جھٹکا لگتا ہے جسے مسل انجری بھی کہا جاتا ہے، جب مسلز کو اس طرح جھٹکا لگتا ہے تو مسلز کے اوپر موجود خلیات متحرک ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں مسلز کا حجم بڑھتا ہے۔

مخصوص ہارمونز بھی اس حوالے سے مدد فراہم کرتے ہیں جو مخصوص خلیات کو متحرک کرتے ہیں۔

تو مسلز کیسے بنائیں؟

مسلز بنانے کے لیے پورا دن جم میں گزارنا ضروری نہیں، درحقیقت ہر ہفتے 2 سے 3 بار 20 سے 30 منٹ کی ویٹ ٹریننگ سے ہی چند ماہ کے اندر نتیجہ نظر آنے لگتا ہے، آپ کو ورزش کے دوران تمام اہم مسل گروپس پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

مگر یہ بات ذہن میں رہے کہ مسلز فوری نہیں بنتے، یقیناً ہر بار ورزش کرنے سے مسلز کو فائدہ ہوتا ہے مگر اچھے نتائج کے لیے صبر کرنا ضروری ہوتا ہے۔

اب کونسی ورزش کرنا پسند کرتے ہیں، اس کا انتخاب آپ کو خود کرنا ہوتا ہے مگر جسمانی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ آرام کا خیال بھی ضرور رکھیں۔

اگر آرام کا خیال نہ رکھا جائے تو مسلز بننے کی رفتار سست ہو سکتی ہے۔

ماہرین کی رائے ہے کہ کسی ایک مس گروپ کی ورزش مسلسل 2 روز نہیں کرنی چاہیے۔