Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چائے کیساتھ پراٹھا کھانے والوں کیلئے بری خبر آگئی

چائے کے ساتھ پراٹھا کھانا اکثر لوگوں کو پسند ہوتا ہے لیکن کیا آپ اس کے نقصانات جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ماہرین نے چائے کے ساتھ پراٹھے سمیت کن چیزوں کے استعمال کو سختی سے منع کیا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے کے ساتھ گھی سے لیس یا پھر آلو ، قیمے سمیت کوئی بھی لوڈڈ پراٹھا نہیں کھانا چاہیے کیونکہ یہ معدے میں تیزابیت کے ساتھ پیٹ کو پُھلا دیتا ہے،جس سے مسلسل پیٹ کی تکلیف کی شکایت رہتی ہے۔

تیزابیت کے باعث دست اور پھر قے، الٹیوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

چائے کے ساتھ یا بعد میں کن کھانوں سے پرہیز ضروری ہے؟

چائے کے فوری بعد لیموں پانی بالکل نہ پیئیں، اس سے آپ کا پیٹ پھول جائے گا اور معدے میں بھی مسائل پیدا ہوں گے۔

دہی سے بنی کوئی اشیا یا دہی، چائے کے ساتھ یا چائے پینے کے فوری بعد ہرگز نہ لیں، اس سے آپ کو معدے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین غذائیت چائے کے ساتھ بیسن سے بنی چیزیں لینے سے منع کرتے ہیں، اس سے آپ کی آنتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اگر آپ صبح اٹھتے ہی چائے پینے اور پھر پھل کھانے کے عادی ہیں تو دونوں چیزیں ایک ساتھ نہ کھائیں۔ کوشش کریں چائے اور پھل کھانے میں ایک گھنٹے کا وقفہ لازمی ہو۔