آج ہم آپ کو ایسی 6 علامتیں بتائیں گے جو کینسر کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
حال ہی میں برطانوی جریدے نے اپنے ایک مضمون میں وہ چھ علامتیں بتائی ہیں جو کسی بھی انسان میں کینسر ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
جسم کے کسی حصے پر غیر معمولی گلٹی یا سوجن
کینسر پر ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گردن، بغلوں، پیٹ، سینے یا بریسٹ کے گرد گلٹی یا سوجن کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔
خون بہنا یا زخم آنا
ریسرچ کے مطابق آپ کے اسٹول یا پیشاب میں خون یا یہاں تک کہ قے یا کھانسی سے خون آنا ایسی علامات ہیں جو کینسر کی کئی اقسام میں ظاہر ہوتی ہیں۔
تھکاوٹ
ہر وقت تناؤ محسوس کرنا یا سونے میں دشواری ہونا یا معمول سے زیادہ تھکاوٹ محسوس کرنا بھی خطرے کی گھنٹی ہے، ٹیومر کا اندرونی طور پر خون بہنا تھکاوٹ کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ یہ خون کی کمی میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
وزن میں کمی
اگرچہ وزن میں معمولی تبدیلیاں عام بات ہے، تاہم کینسر ریسرچ کے مطابق جو لوگ بغیر کوشش کیے نمایاں وزن کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں انہیں اپنے معالج سے رابطہ کرنا چاہیے۔
جسم کے حصوں میں درد
جسم میں درد آپ کو یہ بتاتا ہے کہ کچھ غلط ہے، کینسر ریسرچ کے مطابق آپ کو جسم میں کسی بھی مستقل درد کے لیے طبی مشورہ لینا چاہیے کیونکہ یہ کسی اور سنگین چیز کی علامت ہو سکتی ہے۔




















