گرمیوں میں اکثر مرد اور خواتین رات کو سونے سے پہلے شاور لیتے ہیں اور گیلے بالوں میں ہی سو جاتے ہیں لیکن کیا آپ اس کے نقصانات جانتے ہیں ؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
اس میں کوئی شک نہیں کے اگر رات کو سونے سے قبل شاور لے لیا جائے اور پھر گیلے بالوں میں سو جائیں تو بہت سکون کی نیند آتی ہے لیکن یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کے اس کے نقصانات ہیں جن سے اکثر لوگ واقف نہیں ہوتے۔
ماہرین کی جانب سے گیلے بالوں کے ساتھ سونے سے سختی سے منع کیا گیا ہے، انہوں نے اس کی وجوہات بھی بتائی ہیں۔
گیلے بالوں کے ساتھ سونے سے آپ کے بال مختلف طریقوں سے خراب ہوسکتے ہیں، گیلے بال تکیے پر بہت دیر تک رکھنے سے اس پر بیکٹیریا کو جنم دیتے ہیں جو آپ کے سر میں خارش کا سبب بنتا ہے۔
اس سے سر میں خشکی بھی پیدا ہوتی ہے اور پھر یہ آپ کے چہرے پر بھی خارش کا سبب بن سکتا ہے۔
اس کے علاوہ رات میں گیلے بالوں کے ساتھ سونے سے بال دو منہ کے ہو جاتے ہیں اور یہ سر درد کا باعث بھی بنتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر آپ سونے سے پہلے نہانا چاہتے ہیں تو اس کا ایک حل موجود ہے جس سے آپ کے بال گیلے نہیں رہیں گے، اگر آپ کے پاس ہیئر ڈرائیر ہے تو اس سے بال سوکھائے جاسکتے ہیں، بصورتِ دیگر آپ تولیے سے جتنی دیر ہوسکے بالوں کو خشک کرلیں۔




















