چائے ایک گرم مشروب ہے جسے دنیا میں لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو چائے پینے کا ایسا فائدہ بتائیں گے جسے جان کر آپ حیران ہو جائیں گے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ فلیونولز نامی اینٹی آکسائیڈنٹ مرکبات سے بھرپور غذا کا استعمال یادداشت کی کمزوری کا امکان کم کرتا ہے۔
یہ مرکبات چائے، سیب اور بیریز سمیت لگ بھگ تمام پھلوں اور سبزیوں میں پائے جاتے ہیں۔
تحقیق میں 3562 افراد کو شامل کرکے دیکھا گیا تھا کہ زیادہ مقدار میں فلیونولز کے استعمال سے یادداشت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ 500 ملی گرام فلیونولز کے استعمال سے بڑھاپے میں عمر بڑھنے سے یادداشت پر مرتب منفی اثرات کو ریورس کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ نتائج سے ان شواہد کو تقویت ملتی ہے کہ ہمارے معمر ہوتے ذہن کو مختلف غذائی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے۔




















