ہارٹ اٹیک سے بچنے کے لیے ماہرین نے بہترین طریقہ بتادیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہارٹ اٹیک سے بچنے کے لیے امریکی ڈاکٹروں نے نیا جینیاتی ٹیسٹ متعارف کروایا ہے۔
امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پولی جینک ( Polygenic Risk ) نامی ٹیسٹ میں مریضوں میں دل کے مرض کی نشاندہی عمر کے ابتدائی حصے میں کی جاسکے گی۔
طبی ماہرین نے بتایا کہ ٹیسٹ میں مریض کے قریبی رشتے داروں کے میڈیکل ریکارڈ کا تجزیہ کیا جائے گا اور رپورٹ کے ذریعے مریض میں دل کا دورہ پڑنے کے خطرے کا تعین کیا جائے گا۔




















