صحت مند رہنے کیلئے جم جانا ٹھیک ہے مگر ذرا سی لاپرواہی سے آپ خطرناک بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جم جانے والے افراد اگر احتیاطی تدابیر نہ اختیار کریں تو وہ رِنگ وارم ، پلانٹر وارٹس، امپیٹگو جیسے انفیکشن کا شکار ہوسکتے ہیں جس کے نتیجے میں ہاتھ اور پاؤں پر بیکٹیریا پیدا ہوجاتے ہیں جو بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ بیکٹیریا، وائرس اور فنگس جو جلد کے انفیکشن کا سبب بنتے ہیں، گرم اور نم جگہوں جیسے پسینے والے ہاتھ مشینوں پر لگنے سے یہ جراثیم ہوسکتے ہیں۔
تاہم اس کا یہ حل نہیں کہ آپ جم جانا ہی چھوڑ دیں، آپ کو اس کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔
خطرناک بیماریوں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر
ڈھیلے اور نمی کو ختم کرنے والے کپڑے پہنیں، اس سے آپ کی جلد کو خشک رکھنے اور جراثیم کو بڑھنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔ اپنے جم کے کپڑے پہننے کے بعد انہیں دھونا لازمی ہے۔
ہمیشہ جوتے پہن کے رکھیں، خاص طور پر سوئمنگ پول کے آس پاس، لاکر رومز اور شاور لیتے ہوئے، عوامی جم میں کبھی بھی ننگے پاؤں نہ رہیں۔
جسم پر لگے کسی زخم یا کٹ کو صاف اور ڈھانپ کر رکھیں، جب تک آپ کا زخم ٹھیک نہیں ہو جاتا تب تک گرم پانی کے ٹب میں نہ جائیں۔
مشینوں کے استعمال سے قبل اور بعد میں جراثیم کش اسپرے سے پاک کریں، اضافی تحفظ کے لیے اپنی جلد اور مشترکہ سطحوں جیسے ورزش بینچ اور سائیکل کی نشستوں کے درمیان ایک رکاوٹ جیسے تولیہ رکھنے پر غور کریں۔
اپنا سامان مثلاً تولیہ، یوگا میٹ وغیرہ کو گھر لا کر دھوئیں، جم میں نہ رہنے دیں۔
ورزش کے فوراً بعد اپنے ہاتھ دھوئیں یا سینیٹائز کریں۔
ورک آؤٹ کے بعد لازمی نہائیں۔




















