ناشتہ انسانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے یہ انسان کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
ناشتے میں لی جانے والی بہت سی اشیاء ایسی ہیں جو عام طور پر گھروں میں شوق سے کھائی جاتی ہیں، لیکن ماہرِ غذائیت نے ان چیزوں کو ناشتے میں کھانےسے سختی سے منع کیا ہے کیونکہ یہ آپ کے جسم میں خرابی پیدا کرسکتی ہیں۔
آج ہم آپ کو ایسی 7 اشیاء کے بارے میں بتائیں گے جنہیں ناشتے میں کھانا صحت کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔
چینی والا میٹھا دہی
بہت سے گھروں میں صبح کے ناشتے میں دہی لازمی ہوتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ماہرین ناشتے میں چینی ڈال کر دہی کھانے سے منع کرتے ہیں؟
ماہرین کے مطابق صبح سویرے ملائی والا چکنا دہی چینی ڈال کر کھانے سے جسم میں بلغم پیدا ہوسکتا ہے۔
ٹھنڈا پانی
اکثر لوگ بیدار ہوتے ہی ٹھنڈا پانی پیتے ہیں لیکن ایسا نہیں کریں، ایسا کرنے سے جسم کا درجہ حرارت اور انرجی لیول بگڑ سکتے ہیں۔
باہر سے خریدی گئی سموتھی
ناشتے میں کبھی بھی پہلے سے رکھی ہوئی یا باہر سے خریدی گئی کسی قسم کی سموتھی یا پروٹین ڈرنک پینا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
فریش جوس
صبح اٹھتے ہی فریش جوس پینے سے ماہرین نے منع کیا ہے۔ کیونکہ جب پھل کا جوس بنتا ہے تو اس میں سے تمام فائبر ختم ہوجاتے ہیں البتہ اس میں کیلوریز اور مٹھاس رہ جاتی ہے جو آپ کا وزن بڑھانے اور ہاضمے کو خراب کردیتی ہیں۔
ڈبل روٹی
ماہرین غذائیت صبح سویرے خالی ڈبل روٹی کھانے سے منع کرتے ہیں، اس کے بجائے آپ اس کے ساتھ انڈے یا کوئی پھل کھا سکتے ہیں۔
میدے سے بنی اشیاء
کئی لوگ صبح ناشتے میں میدے سے بنے مفنز، کیکس یا پراٹھے کھانے کے شوقین ہوتے ہیں، لہٰذا یہ آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
ساسیجز
اگرچہ ساسیج ایک ایسا کھانا ہے جسے بہت سے لوگ ناشتے میں کھاتے ہیں یا ہفتے کے آخر میں برنچ میں کھاتے ہیں، تاہم یہاں یہ بات جان لینی چاہیے کہ ساسیج صبح سویرے کھانے والی چیز نہیں ہے۔
ساسیج گوشت، فیٹ اور بہت سے مصالحوں سے بنے ہوتے ہیں جو صبح کھانے سے آپ کے نظامِ ہاضمہ میں خرابی پیدا کرسکتے ہیں۔




















