Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اونچی ہیل پہننے والی خواتین کیلئے اہم خبر؛ نئی تحقیق نے سب کے ہوش اڑادیئے

اکثر خواتین کو اونچی ہیل کے جوتے پہننے کا شوق ہوتا ہے لیکن یہ انہیں بے شمار طبی پیچیدگیوں میں مبتلا کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا میں میڈیسن کے پروفیسر اور کینسر کے ماہر ڈاکٹر ڈیوڈ آگس کا کہنا ہے کہ ایسی جوتیاں اور سینڈلز جن کو پہن کر سر چکرائے یا لڑکھڑاہٹ محسوس ہو ان میں اور کینسر میں تعلق ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ غیر آرام دہ جوتیاں پہننے سے نہ صرف یہ کہ غیر ضروری درد محسوس ہوتا ہے اور جوڑوں کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ اس سے کم تر سطح کی سوزش کو بھی اس وقت تحریک ملتی ہے جب اس قسم کی جوتیاں پہننے والی خواتین اپنی غیر فطری جسمانی پوسچر کو زبردستی جبر کر کے مناسب رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

بعض اقسام کی سوزشیں ہم میں کمزور اور ناتواں کرنے والی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں جن میں امراض قلب، الزائمر، جسمانی مدافعت کی خرابی سے متعلق بیماریاں اور ذیابیطس شامل ہیں اور یہی سوزش کینسر کا خطرہ بھی بڑھا دیتی ہے۔

روزانہ تمام دن اونچی ایڑی والی جوتیاں پہننے سے انگوٹھوں میں، انگوٹھے سے نیچے کی گولائی میں اور رگڑ کھانے والی ایڑیوں میں سوزش پیدا ہوتی ہے۔

پروفیسر آگس کا کہنا ہے کہ اونچی ایڑیاں شاید براہ راست کینسر کا سبب نہیں بنتی ہیں لیکن ہمہ وقت آنہیں پہننے سے قدرت نے آپ کے جسم میں کینسر کا مقابلہ کرنے والی جو صلاحیتیں ودیعت کی ہیں، انہیں آپ کام کرنے کا موقع نہیں ملتا یا سوزش کے ذریعے ان کے کام کرنے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا ممکن نہیں کہ کتنی اونچی ایڑی بہت خطرناک ہوسکتی ہے یا کتنی دیر تک انہیں پہننا نقصان دہ ہے لیکن اگر آپ کی اونچی ایڑیوں سے آپ کو تکلیف پہنچے یا آپ کی نقل و حرکت محدود ہوجائے، پاؤں میں درد ہو تو پھر آپ کو چاہیئے کہ ایسی جوتیاں پہننا ترک کر دیں۔