اگر آپ دل کی بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں ایسی غذاؤں کو شامل کریں جو آپ کے دل کو تقویت فراہم کریں۔
بہت سے پھل اور سبزیوں کے استعمال سے آپ اپنے دل کو جوان رکھ سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو انہی کے بارے میں بتائیں گے۔
چنے
چنے افادیت سے بھرپور ہوتے ہیں کیونکہ ان میں فائبر، پوٹاشیم، وٹامنز بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ چنے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں جس سے انسان میں دل کی بیماریوں کا خطر کم ہوجاتا ہے۔
انجیر
انجیر ذائقے میں میٹھی، کیلشیم اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جو دل کو طاقت پہنچانے کا ذریعہ ہے۔
السی کے بیچ
اگر آپ کو مچھلی یا خشک میوہ جات کھانا نہیں پسند لیکن جسم میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی بھی ضرورت ہے تو آپ السی کے بیچ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
چکوترا
چکوترا صرف ذیابیطس کو کم کرنے میں ہی نہیں مدد دیتا بلکہ اس میں موجود فائبر اور پوٹاشیم دل کو بیماریوں سے بچاتے ہیں اس لیے چکوترے کا انتخاب بہترین ہے۔
لوبیا
لوبیا میں فیٹس کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے لیکن لوبیا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ لوبیا کا استعمال دل کی بیماریوں سمیت کینسر سے بھی محفوظ رکھنے میں مددگار ہے۔




















