Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آدھے سر کے درد کی عام وجوہات کیا ہیں؟ جانیے

مائیگرین یا آدھے سر کا درد اکثر لوگوں کو رہتا ہے لیکن کیا آپ اس کی وجوہات جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

مائیگرین کا سامنا ایک تخمینے کے مطابق لگ بھگ 20 فیصد افراد کو ہوتا ہے۔ اگر آپ کو بھی اکثر مائیگرین کی شکایت ہوتی ہے تو چند عام عادات یا وجوہات اس کے پیچھے ہوسکتی ہیں۔

مخصوص غذائیں

امریکا کی National Headache Foundation کے مطابق مخصوص غذائیں جیسے پراسیس گوشت کھانے سے آدھے سر کے درد کا سامنا ہو سکتا ہے۔

میٹھے یا کیفین والے مشروبات

میٹھے اور کیفین والے مشروبات سے مائیگرین کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ان مشروبات سے جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوتا ہے اور دماغ کی جانب خون کا بہاؤ بڑھتا ہے، یہ دونوں مائیگرین کا شکار بنانے والے عام عناصر ہیں۔

نیند کی عادات

مائیگرین کے بیشتر مریضوں کو اس کا سامنا بہت زیادہ سونے یا نیند کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

تناؤ

تحقیقی رپورٹس کے مطابق تناؤ اور مائیگرین کے درمیان تعلق موجود ہے اور تناؤ کو کنٹرول کرکے اس سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

کیفین کی طلب

اگر آپ چائے یا کافی پینا پسند کرتے ہیں تو ان مشروبات سے کافی دیر تک دور رہنا بھی مائیگرین کو متحرک کر سکتا ہے۔

دل کا چھپا ہوا مسئلہ

تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ اکثر مائیگرین کا سامنا کرنے والے افراد میں دل کی شریانوں کے مسائل جیسے امراض قلب یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

فالج کا خطرہ

اگر آپ کو زندگی میں کبھی آدھے سر کے درد کا سامنا نہ ہوا ہو مگر اچانک بار بار اس کی شکایت ہو تو یہ فالج کی ایک نشانی بھی ہو سکتی ہے۔

بہت تیز خوشبو کا استعمال

تحقیقی رپورٹس کے مطابق بہت تیز خوشبو کا استعمال اور بار بار جلنے بجھنے والی لائٹس سے بھی مائیگرین کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پانی نہ پینا

اگر جسم میں پانی کی کمی ہو تو آدھے سر کے درد کی شکایت اکثر ہوتی ہے۔