Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیلوں پر یہ عجیب ‘سفید دھاگے’ کیوں ہوتے ہیں؟ وجہ جانیے

دنیا بھر میں لوگوں کی اکثریت کیلے کھانا پسند کرتی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ کیلوں پر یہ عجیب ‘سفید دھاگے’ کیوں ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

کیلوں پر عجیب ‘سفید دھاگوں’ کو phloem bundles کہا جاتا ہے۔ یہ phloem اور xylem ایسے ٹشوز ہوتے ہیں جو کسی پودے کو پانی اور غذا پہنچانے کا کام کرتے ہیں، تاکہ اس کی نشوونما ہو سکے۔

آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ سفید دھاگے کیلوں کی ‘شریانوں’ کا کام کرتے ہیں تاکہ پھل کی ٹھیک نشوونما ہوسکے اور ہمیں یہ مزیدار پھل کھانے کا موقع مل سکے۔

انہیں کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا کیونکہ پھلوں کا ہر حصہ ہی مفید ہوتا ہے۔ یہ دھاگے بھی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ ان میں فائبر نامی غذائی جز ہوتا ہے جو نظام ہاضمہ اور دیگر جسمانی افعال کے لیے اہم ہوتا ہے۔