Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کن سادہ کاموں کو کرنے سے آپ فعال زندگی گزار سکتے ہیں؟ جانیے

آج ہم آپ کو ایسے سادہ کاموں کے بارے میں بتائیں گے جن کو روزانہ کرنے سے آپ فعال زندگی گزار سکتے ہیں۔

 حفظانِ صحت کی چند اچھی عادات نہ صرف آپ کی ظاہری شخصیت کو پُرمسرت بناتی ہیں بلکہ آپ کو دن بھر کے دوران ہونے والی تھکن اور بیماریوں سے بھی بچاتی ہیں۔

اچھی حفظان صحت کو برقرار رکھنے کیلئے چند بنیادی نکات یہ ہیں۔

ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں

ہاتھ دھونا سب سے اہم چیزوں میں سے ایک ہے اور اس میں صرف چند سیکنڈ ہی لگتے ہیں۔ باتھ روم استعمال کرنے کے بعد اور کھانا تیار کرنے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا یقینی بنائیں۔

صحت مند غذائیں کھائیں

صحت کو برقرار رکھنے کا پہلا قدم صحت مند کھانے کا استعمال کرنا ہے۔ فائبر اور پانی والے تازہ پھلوں اورسبزیوں کی وافر مقدار کھائیں۔

دن میں دو باراپنے دانتوں کو برش کریں

اپنے دانتوں کو برش کرنا انہیں صحت مند رکھنے کے سب سے مؤثر طریقوں میں سے ایک ہے لہٰذا اس بات کویقینی بنائیں کہ کم ازکم پورے دن میں دو بار ضرور برش کریں۔

ماؤتھ واش کا استعمال کریں

ماؤتھ واش ان جراثیم کو مارنے میں مدد کرسکتا ہے جو سانس کی بدبو کا سبب بنتے ہیں۔ ماؤتھ واش دانتوں میں بننے والے پلیک کو بھی کم کرتا ہے۔

روزانہ فلاسنگ کریں

فلاسنگ پلیک کو ہٹانے کا بہترین طریقہ ہے جو دانتوں پر بنتا ہے اور کیویٹیز کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ دانتوں کے درمیان کھانے کے ذرات کو ہٹانے کے لیے بھی ضروری ہے۔ اگرآپ ہر روز فلاس نہیں کرتے ہیں تو یہ ذرات وقت کے ساتھ ساتھ مسوڑھوں کی یبماری یا دانتوں کی سڑن کا سبب بن سکتے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں