اکثر لوگوں کو رات میں اچانک ٹانگوں میں شدید تکلیف ہوتی ہے لیکن وہ اس کی وجہ نہیں جانتے تو آج ہم بتائیں گے کہ یہ تکلیف کیوں ہوتی ہے۔
پنڈلی یا ٹانگ میں اچانک ہونے والی شدید تکلیف، جس میں مسلز تکلیف دہ حد تک اکڑ جاتے ہیں، اسے طبی زبان میں چارلی ہارس کہا جاتا ہے جس کا دورانیہ تو چند سیکنڈ سے چند منٹ تک ہوتا ہے، مگر متاثرہ حصے کے مسلز کئی گھنٹوں تک تکلیف کا شکار رہتے ہیں۔
ویسے تو اس کا سامنا جسم کے کسی بھی حصے میں ہو سکتا ہے مگر زیادہ تر ٹانگیں اور پیر اس کے شکار ہوتے ہیں۔
یہ بنیادی طور پر مسلز کے سکڑنے یا اینٹھن کا مسئلہ ہے جو تکلیف دہ تو ہوتا ہے مگر خطرناک نہیں۔
یہ درد ہوتا کیوں ہے؟
خون کی گردش میں مسائل، مسلز پر بہت زیادہ دباؤ ڈالنا، زیادہ گرمی میں جسمانی طور پر متحرک رہنا، ڈی ہائیڈریشن، غذا میں میگنیشم یا پوٹاشیم کی کمی، ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ اور گردوں کے امراض چند قابل ذکر عناصر ہیں۔
کن افراد میں اس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟
ایتھلیٹس، بچوں، بزرگ، موٹاپے کے شکار افراد، تمباکو نوشی کے عادی اور مخصوص ادویات استعمال کرنے والے افراد میں اس مسئلے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
درد کو دور کرنے کے طریقے
پانی سے مدد لیں
اگر چارلی ہارس کی وجہ جسم میں پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن ہوتی ہے تو کچھ مقدار میں پانی پینا بھی مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔
اگر بہت زیادہ ورزش یا جسمانی سرگرمیوں کے بعد اس تکلیف کاسامنا ہوا ہے، تو ہوسکتا ہے کہ جسم میں چند منرلز کی کمی ہوگئی ہو تو ناریل پانی کا استعمال اس تکلیف میں کمی لاسکتا ہے۔
برف اور گرم پیڈ
گرم پیڈ یا برف سے فوری طور پر تو تکلیف سے نجات نہیں ملے گی مگر درد ختم ہونے کے بعد مسلز کو ضرور بہتر محسوس ہوگا۔
نہانا
نہانے سے بھی تکلیف فوری ختم نہیں ہوتی مگر گرم پانی سے نہانے سے مسلز کی سوجن کم ہوتی ہے۔ اگر آپسم نمک دستیاب ہو تو اسے نہانے کے پانی میں ملا دیں کیونکہ وہ مسلز کو سکون پہنچاتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















