Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوتے وقت پسینہ کیوں آتا ہے؟ وجہ جانیے

رات کو پسینہ آنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں اور زیادہ ان میں سے سنگین نہیں ہوتیں۔

رات کو پسینہ آنا کوئی معمولی بات نہیں، یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ کس طرح سورہے ہیں یا سونے سے قبل آپ نے کھانے میں کیا کھایا۔

 اگر معمولی پسینہ آئے تو گھبرانے والی کوئی بات نہیں لیکن اگر آپ کو اتنا پسینہ آتا ہے کہ صبح آپ باقاعدگی سے گیلے پاجامے اور گیلے بستر کے ساتھ بیدار ہوتے ہیں، تو یہ یقیناً ایک بنیادی طبی مسئلہ ہو سکتا ہے۔

رات کو پسینہ آنے کی وجہ کیا ہے؟

بہت زیادہ پسینے کے اخراج کی 2 اقسام ہوتی ہیں، ایک پرائمری hyperhidrosis جس کی کوئی واضح طبی وجہ نہیں ہوتی۔

دوسری قسم سیکنڈری hyperhidrosis ہے، جو کسی بیماری جیسے ذیابیطس، ہارمونز میں آنے والی تبدیلیوں یا ادویات کے استعمال کا نتیجہ ہوتی ہے۔

ورزش کے بعد فوراً سوجانے سے رات کے وقت پسینہ آتا ہے۔ رات کے کھانے میں بہت زیادہ مرچ مصالحوں کا استعمال بھی رات میں پسینے کی وجہ بن سکتا ہے۔

اگر آپ کو کسی قسم کا تناؤ یا ٹینشن ہے تو بھی رات سوتے وقت پسینے کا اخراج ہوسکتا ہے، لیکن یہ پسینہ جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لیے خارج نہیں ہوتا بلکہ مشکل حالات سے لڑنے کے لیے جسمانی تیاری کے ردعمل کا نتیجہ ہوتا ہے۔

کچھ افراد جن ادویات کا استعمال کرتے ہیں ، اس کے اثرات میں بھی پسینہ بہت زیادہ آسکتا ہے۔ سکون آور ادویات، ذیابیطس کی ادویات اور ہارمون تھراپی سمیت متعدد اقسام کی ادویات کے استعمال سے سیکنڈری hyperhidrosis کا سامنا ہوتا ہے۔

دل کے ورم، ہڈیوں اور  تپ دق (ٹی بی) کے انفیکشن جیسے امراض کے باعث بھی بہت زیادہ پسینہ بہنے لگتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں