کیا آپ ایسی عام نشانیوں کے بارے میں جانتے ہیں جو جسم میں پروٹین کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
آج ہم آپ کو ان چند طبی مسائل کے بارے میں بتائیں گے جن کو جسم میں پروٹین کی کمی کا نتیجہ تصور کیا جاتا ہے۔
ہاتھ اور پیر سوجنا
پروٹین کی کمی کی ایک عام ترین علامت ٹانگوں، پیروں اور ہاتھوں کا سوجنا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خون کی گردش کے دوران پروٹین مختلف اعضا میں سیال کو اکٹھا ہونے سے روکنے کے لیے پروٹین کا کردار اہم ہوتا ہے۔
چڑچڑا پن
ہمارا دماغ خلیات تک پیغامات پہنچانے کے لیے نیورو ٹرانسمیٹرز نامی کیمیکلز کو استعمال کرتا ہے۔ تو غذا میں پروٹین کی کمی سے جسم مناسب مقدار میں نیورو ٹرانسمیٹرز نہیں بنا پاتا جس سے دماغی افعال تبدیل ہوتے ہیں۔
ان نیورو ٹرانسمیٹرز میں ڈوپامائن اور سیروٹونین جیسے کیمیکلز بھی شامل ہیں جو مزاج کو خوشگوار بنانے کا کام کرتے ہیں، ان کی کمی سے ڈپریشن یا چڑچڑے پن جیسی کیفیات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
بھوک زیادہ لگتی ہے
پروٹین کو جسم کا ایندھن مانا جاتا ہے اور تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس کی کمی سے بھوک زیادہ لگنے لگتی ہے۔
زخم دیر سے بھرتے ہیں
پروٹین کی کمی کے شکار افراد کے زخم دیر سے بھرتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ پروٹین کی کمی ہونے پر جسم مناسب مقدار میں کولیگن نہیں بنا پاتا جو جِلد کے لیے اہم ہوتا ہے۔
بالوں، ناخنوں اور جِلد کے مسائل
مختلف پروٹینز جیسے کولیگن اور keratin بال، ناخن اور جِلد بننے کے عمل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، تو جب جسم میں پروٹین کی کمی ہوتی ہے تو بال پتلے، خشک اور کمزور ہو جاتے ہیں اور گنج پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اسی طرح ناخن بھی کمزور ہو جاتے ہیں جبکہ جِلدی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔
کمزوری اور تھکاوٹ
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ غذا میں پروٹین کی کمی سے مسلز کمزور ہوتے ہیں، خاص طور پر چلنے پھرنے میں مدد فراہم کرنے والے مسلز۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















