Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہر وقت سر میں درد رہنا کس چیز کی علامت ہے؟

آئرن کی کمی کی وجہ سے دماغ تک آکسیجن مناسب مقدار میں نہیں پہنچتی، جس کے نتیجے میں سردرد یا آدھے سر درد کی شکایت ہونے لگتی ہے۔

یہ دباؤ پورے سر یا آدھے سر کے درد کا باعث بنتا ہے۔ اسی طرح جن خواتین میں آئرن کی کمی ہے، ان کو سر ہلکا ہونے یا چکرانے کا احساس بھی ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ ہیموگلوبن کی سطح میں کمی ہوتی ہے۔ آئرن کی کمی سے جسمانی تھکاوٹ ہونا عام ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آئرن کی کمی سے ہیموگلوبن بننے کا عمل متاثر ہوتا ہے، جو آکسیجن پھیپھڑوں کے ذریعے جسم کے دیگر حصوں تک پہنچاتا ہے۔

جب آئرن کی کمی ہوتی ہے تو مسلز اور ٹشوز کم آکسیجن کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں، تاہم روزمرہ کاموں کے دوران بھی تھکاوٹ ہوتی ہے تو اکثر خواتین آئرن کی کمی پکڑنے میں ناکام رہتی ہیں، تاہم ایسی خواتین کو کمزوری کے ساتھ جسمانی توانائی میں کمی، توجہ مرکوز کرنے میں مشکل اور کام کرنے میں دقت پیش آتی ہے۔

خون کے سرخ خلیات میں موجود ہیموگلوبن جِلد کو صحت مند سرخی مائل رنگت فراہم کرتا ہے۔ آئرن کی کمی کے نتیجے میں ہیموگلوبن کی مقدار کم ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں جِلد زرد ہونے لگتی ہے۔

ناخن کا بھربھرا ہوجانا آئرن کی کمی کی ایک ایسی علامت ہے، جو زیادہ عام نہیں بلکہ یہ انیمیا کی سطح پر نمودار ہوتی ہے۔ اس اسٹیج پر ناخن غیرمعمولی حد تک پتلے ہوجاتے ہیں اور ان کی ساخت بھی بدل جاتی ہے۔

سانس لینے میں مشکل یا سینے میں درد (خصوصاً جسمانی سرگرمیوں کے دوران) بھی آئرن کی کمی کی ایک اور علامت ہے۔ اس کی وجہ بھی ہیموگلوبن کی مقدارمیں کمی ہے۔ جب جسم کو آکسیجن کی کمی کا سامنا ہوتا ہے تو وہ اس کی تلافی کی کوشش کرتا ہے تاکہ اعضاء اپنا کام کرسکیں، جس سے سانس گھٹنے کا احساس ہوتا ہے۔

دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی بھی آئرن کی کمی کی ایک اور علامت ہوسکتی ہے۔ ہیموگلوبن کی سطح میں کمی کے نتیجے میں دل کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے، جس سے دل کی دھڑکن غیرمعمولی ہوجاتی ہے یا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دل بہت تیز دھڑک رہا ہے۔ سنگین معاملات میں ہارٹ فیل ہونے کا بھی خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

جب جِلد اور بالوں کو آئرن کی کمی کا سامنا ہو تو وہ خشک اور زیادہ نازک ہوجاتے ہیں بلکہ گنج پن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے یا بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔ آئرن کم ہونے سے پروٹین کی ایک قسم Ferritin کی کمی ہوتی ہے۔ آکسیجن کی کمی کے نتیجے میں جسم جِلد اور بالوں کی بجائے اہم اعضاء کو ترجیح دیتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں