Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئس کریم یا ٹھنڈا پانی پیتے ہوئے دانتوں کے درد سے پریشان ہیں؟ تو اس کا آسان علاج جان لیں

سائنسدانوں نے آئس کریم یا ٹھنڈا پانی پیتے ہوئے دانتوں کے درد کے پیچھے بنیادی وجہ کا پتا لگا لیا ہے۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ حساس دانتوں میں خلیات اور سگنلز پائے جاتے ہیں جو درجہ حرارت کم کرتے ہیں جس سے دانتوں کا درد بڑھ جاتا ہے اور دماغ کو جھٹکے لگتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کی مدد سے جدید علاج میں مدد ملے گی، جن میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرنا، دانتوں میں بھرائی کرانا یا چوئنگم چبانا شامل ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں محققین نے چوہوں اور انسانوں کا مطالعہ کیا تاکہ یہ سمجھ سکیں کہ درد کس طرح پیدا ہوتا ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ خلیات اور اعصاب میں کیا ہو رہا ہے۔

تحقیق کی محقق پروفیسر کیتھرینا زمرمن کہتی ہیں کہ جب مالیکیول کو ٹارگٹ کرنا ہو تو علاج ممکن ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹارگٹ کو ٹی آر پی سی 5 کہا جاتا ہے، جرمنی میں فریڈرک الیگزینڈر یونیورسٹی ارلینجن نورنبرگ میں پروفیسر زمرمن کی ٹیم نے اس کا سبب ایک مخصوص خلیے کی قسم کو قرار دیا جسے اوڈونٹوبلاسٹ کہتے ہیں۔

پروفیسر کیتھرینا زمرمن نے کہا کہ انسانی دانتوں میں ٹی آر پی سی 5 کی مقدار بہت زیادہ پائی گئی، اس نے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ ٹی آر پی سی 5 کو روکنے یا بلاک کرنے کے لیے کوئی ایسی چیز رکھی جائے (جیسا کہ اسٹرپس یا چیونگم کے ذریعے دانتوں پر لگایا جاسکتا ہے) جس سے ممکنہ طور پر دانتوں کے درد کے علاج میں معاون ثابت ہوگا اور دانتوں کی حساسیت کو کم کرنے کے علاج میں مدد ملے گی۔

تاہم دانتوں کی حساسیت کو دور کرنے کے لیے ایک مقبول علاج جو آپ گھر پر استعمال کر سکتے ہیں وہ لونگ کا تیل ہے، اس میں یوجینول نامی کیمیکل ہوتا ہے، جو ٹی آر پی سی 5 کے راستے کو بلاک کرنے میں مدد دیتا ہے۔

واضح رہے کہ سائنسدان گھر پر اپنا علاج کرنے کا مشورہ نہیں دیتے، اگر آپ کے دانت میں درد ہے تو سائنسدان کہتے ہیں کہ دانتوں کے ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں