Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مادر رحم میں بچوں کو آر ایس وی سے بچانے کے لیے پہلی ویکسین کی منظوری

بچوں میں نظام تنفس سے متعلق مرض جسے ریسپائٹری سنسیٹیئل وائرس آر ایس وی کہا جاتا ہے کافی شدت رکھتا ہے جس کے لیے بچوں کو اکثر اسپتال میں داخل کروانا پڑتاہے تاہم اب مادر رحم میں ہی بچوں کو اس مرض سے تحفظ دینے کے لیے ویکسن کی منظوری دے دی گئی ہے۔

واضح رہے امریکہ حاملہ خواتین کے لیے اس ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا جو ان کے بچوں میں ریسپائٹری سنسیٹیئل وائرس آر ایس وی کی وجہ سے ہونے والی شدید بیماری کو روکتی ہے۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ایک بیان کے مطابق فائزر شاٹ، جو پہلے ہی بڑی عمر کے بالغوں میں استعمال کے لیے منظور کیے گیے تھے اب اسے حمل کے 32 سے 36 ہفتوں کے درمیان ایک ہی انجیکشن کے طور پر استعمال کرنے کے لیے منظور کرلیا گیا ہے تاکہ اس مرض سے بچوں کو پیدائش سے چھ ماہ تک بچایا جا سکے۔

آر ایس وی بچوں میں بیماری کی ایک عام وجہ ہے، اور شیرخوار بچے اس شدید مرض کے لیے زیادہ خطرے میں رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مادر رحم میں بچوں کو اس مرض سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ویکسین کی منضوری دے دی گئی ہے۔

یہ منظوری تقریباً 7,000 حاملہ خواتین پر مشتمل کلینیکل ٹرائل کے بعد دی گئی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ فائزر کی ویکسین، جسے Abrysvo کہتے ہیں، نے پیدائشی سے لے کر تین ماہ کے بچوں میں آر اس وی کی وجہ سے ہونے والی شدید بیماری میں 82 فیصد اورپیدائش سے لے کر چھ ماہ کے درمیان 69 فیصد کمی کی۔

Abrysvo کو پہلے ایف ڈی اے نے 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بالغوں کے لیے منظور کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version