Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مچھلی کا تیل صحت کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے یا نہیں؟ ماہرین نے بتادیا

اکثر لوگ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اس سے دل اور دماغ سمیت جسمانی صحت کو فائدہ ہوگا۔

  اس حوالے سے حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ ہائی بلڈ پریشر یا کولیسٹرول کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو اس طرح کے سپلیمنٹس پر پیسے ضائع کرنے کی بجائے پھلوں یا سبزیوں کو کھائیں۔

تحقیق کے دوران محققین نے سپلیمنٹس کے روزانہ استعمال سے مرتب اثرات اور دیگر تمام دستیاب ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی۔

انہوں نے دریافت کیا کہ زیادہ تر سپلیمنٹس تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے دل کی صحت کو بہتر بنانے کے دعوے کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے دریافت کیا کہ 60 سال سے زائد عمر کے ہر 5 میں سے ایک فرد دل کی صحت کے لیے ان سپلیمنٹس کا استعمال کرتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ اگر آپ ہائی بلڈ پریشر یا کولیسٹرول کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو اس طرح کے سپلیمنٹس پر پیسے ضائع کرنے کی بجائے پھلوں یا سبزیوں کو کھائیں، جم جانا شروع کر دیں یا ڈاکٹر سے تجویز کردہ ادوات کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس سے دل کی صحت بہتر نہیں ہوتی اور لوگوں کو ان کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہیں کرنا چاہیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں