Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرم چائے پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

پاکستان میں اکثر افراد پورا سال بشمول موسم گرما کے دوران بھی چائے پینا پسند کرتے ہیں اور ایسا کہا جاتا ہے کہ چائے یا کافی پینے سے جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

اس حوالے سے برطانیہ کے کنگز کالج لندن کے پروفیسر پیٹر کا کہنا ہے کہ گرم مشروبات سے واقعی خود کو ٹھنڈا رکھنا ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سننے میں تو یہ متضاد لگتا ہے مگر گرم مشروب جیسے چائے پینے سے جسمانی درجہ حرارت میں کمی آتی ہے، مگر اس کے لیے شرط یہ ہے کہ موسم بہت زیادہ مرطوب نہ ہو۔

پروفیسر پیٹر کا کہنا ہے کہ اگر چائے یا کوئی مشروب جسم سے زیادہ گرم ہو تو اسے پینے سے پہلے یقیناً گرمی کا احساس ہوگا، مگر پھر ہمارے جسم کے اندر ایک نظام متحرک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان مشروبات کے استعمال پر ہمارے اعصاب ایک ریسیپٹر ٹی آر پی وی 1 کو متحرک کرتے ہیں، جو جسم کو ٹھنڈا ہونے کی ہدایت کرتا ہے اور پسینے کا اخراج ہوتا ہے۔

جِلد پر پسینے کا جمع ہونے سے پنکھے کی ہوا زیادہ خوشگوار محسوس ہونے لگتی ہے اور پسینہ بخارات بن کر اڑنے لگتا ہے۔

پروفیسر پیٹر نے کہا کہ ہماری زندگی کا انحصار پسینے پر ہوتا ہے کیونکہ اس سے ہم زیادہ درجہ حرارت کو برداشت کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرم اور خشک دنوں میں گرم مشروبات سے جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد ملتی ہے مگر یہ طریقہ کار اس وقت مؤثر ثابت نہیں ہوتا جب فضا میں نمی کی مقدار بہت زیادہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ مرطوب موسم میں ہوا میں پانی کے بخارات کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور وہ ہماری جِلد پر جذب نہیں ہوتی، اسی وجہ سے مرطوب موسم میں گرمی کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں