Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انسانی جسم کا وہ کونسا بال ہے جس کو کھینچنے سے موت ہوسکتی ہے؟ اہم معلومات

آج ہم آپ کو انسانی جسم کے اس بال کے بارے میں بتائیں گے جس کو کھینچنے سے موت ہوسکتی ہے۔

حال ہی میں سائنس نے ایک تحقیق کے ذریعے دریافت کیا ہے کہ ناک کے بالوں کو ایک چمٹی کے ذریعے اکھاڑنے سے موت ہو سکتی ہے۔

 ہم زیادہ تر ناک کے ذریعے سانس لیتے ہیں اور اس دوران ہم جتنی بھی ہوا سانس کے ذریعے اندر کھینچتے ہیں، ہماری ناک اس کو صاف کرتی ہیں۔

ناک کے اندر موجود بال اس ہوا کو صاف کرنے کے لیے پہلے فلٹر کا کام کرتے ہیں۔ ہم نے عموماً دیکھا ہے کہ لوگ ناک کے بالوں کو ایک چمٹی کے ذریعے اکھاڑتے ہیں۔ یہ طریقہ آپ کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے یہاں تک کہ انسان موت کے منہ میں جا سکتا ہے۔

جب ہم ناک کے بالوں کو چمٹی سے اکھاڑتے ہیں تو یہ جلد سے الگ ہوجاتے ہیں جس سے ایک سوراخ بن جاتا ہے اور اس سوراخ کے اندر بیکٹیریا چلے جاتے ہیں۔

بیکٹیریا ان خون کی نسوں کے ذریعے باقی جسم میں پھیل جاتے ہیں اور انفیکشن کرتے ہیں۔ یہ جراثیم اور بیکٹیریا دماغ کی جھلی کے ورم اور دماغ کے ٹیومر کا باعث بنتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں