آج ہم آپ کو رات بھر پانی میں بھگوئے بادام کھانے کے جادوئی فوائد بتائیں گے۔
بادام متعدد وٹامنز اور صحت بخش اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے، اگر روزانہ رات بھر پانی میں بھگوئے بادام کی صرف چار گریاں کھا لی جائیں تو آپ بہت سی بیماریوں کا شکار ہونےسے بچ سکتے ہیں۔
بادام خون میں موجود گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، جس سے شوگر میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
بادام کھانے سے انسولین کی مزاحمت کی روک تھام بھی ہوتی ہے جو کہ گلوکوز کی سطح بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔
اس حوالے سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نہار منہ پانی میں بھگوئے گئے بادام کھانا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
اس تحقیق میں رضاکاروں کو روزانہ 56 گرام بادام تین ماہ تک کھلائے گئے جو کہ روزانہ کی مجموعی کیلوریز کے دو فیصد کے برابر تھے۔
محققین نے بتایا کہ روزانہ آٹھ بادام کھانا اس حوالے سے بہتر ہے جن میں سے چار صبح اور چار رات کو کھائے جاسکتے ہیں۔
اسکے علاوہ بادام خون میں موجود گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، جس سے شوگر میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ بادام کھانے سے انسولین کی مزاحمت کی روک تھام بھی ہوتی ہے جو کہ گلوکوز کی سطح بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔
بادام بالوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہے، یہ بالوں کی مضبوطی کا باعث بنتا ہے، بادام میں موجود میگنیشئم اور زنک بالوں کی نشوونما بہتر کرتے ہیں، جبکہ وٹامن ای انہیں مضبوط اور وٹامن بی چمکدار اور لمبی عمر دیتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















