Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق سول اسپتال کوئٹہ میں سیمینار کا انعقاد

ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق سول اسپتال کوئٹہ  میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کا عالمی مہینہ اگست 2023 کی مناسبت سے سول اسپتال کوئٹہ  میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

 آگاہی سیمینار نیوٹریشن پروگرام محکمہ صحت بلوچستان اور یونیسیف کے تعاون سے منعقد کرایا گیا جس میں ڈائریکٹر نیوٹریشن سیل بلوچستان، ڈاکٹر نعیم اللہ زرکون، ڈپٹی ڈائریکٹر اویس ترین،  ڈاکٹر عابد پراونشل نیوٹریشن منیجر سلطان ترین ڈاکٹر عظمی سہیل،ڈاکٹر روحانہ نے سیمینار سے خطاب کیا۔

سینئر ڈاکٹرز اور طبی عملہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔

 سیمینار کے اہتمام کا مقصد نوزائیدہ بچے کو پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ شروع کروانے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس حوالے سے ماہر ڈاکٹرز طبی ماہرین اور دیگر شرکاء نے سیمینار میں ماں کے دودھ کی افادیت پر لیکچر فراہم کیے۔

 ڈاریکٹر نیوٹریشن بلوچستان ڈاکٹر نعیم زرکون نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  بچے کو چھ ماہ کی عمر تک صرف اور صرف ماں کا دودھ پلائیں۔

انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کا بنیادی حق ہے۔ ماں کے دودھ کی بچے تک فراہمی معاشرے کی اولین ذمہ داری ہے۔

  ڈاکٹر نعیم زرکون کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سیمینار کا مقصد ماں کے دودھ کی افادیت کے حوالے سے موثر معلومات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھ ماہ کی عمر کے بعد سے بچے کو خوراک شروع کروائیں کیونکہ بچے کی اچھی نشوونما کیلئے ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ بچے کو اضافی خوراک کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ ماں کے دودھ کی افادیت اور غزایت کی آگاہی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت میڈیا ، مذہبی اسکالرز، علماء کرام کو بھی موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں