Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آنکھوں کا انفیکشن متاثرہ فرد کو دیکھنے سے پھیلتا ہے یا نہیں؟ ماہرین نے بتادیا

آنکھوں کا انفیکشن آج کل بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور سرکاری و نجی اسپتالوں میں روزانہ آشوب چشم کے 70 سے 80 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

  اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آنکھ کی پتلی میں جلن، سوزش، خارش، سرخی، آنکھوں میں زیادہ پانی اور پیپ کے اخراج کی شکایت کے ساتھ مریض اسپتال آرہے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ریڈ آئی کے متعلق آگاہی کی کمی کے سبب آبادی کا ایک بڑا حصہ یہ سمجھتا ہے کہ آئی انفیکشن سے متاثر فرد کی آنکھوں میں دیکھنے سے پھیلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگر متاثر فرد کو سن گلاسز پہننے کی تجویز کرتے ہیں تو اس کا مقصد صرف مریض کی آنکھ کو تیز روشنی سے تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے، یہ مرض کسی متاثرہ فرد کی آنکھوں میں دیکھنے سے نہیں پھیلتا، اگر حفظان صحت کا خیال رکھا جائے تو اس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں