Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیند کی کمی کونسے سنگین امراض کا خطرہ بڑھا دیتی ہے؟

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ نیند کی کمی کونسے سنگین امراض کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق نیند کی کمی سے نہ صرف چڑچڑا پن بڑھتا ہے بلکہ اس سے الزائمر اور دیگر دماغی امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ دیکھا گیا تھا کہ آخر نیند کی کمی دماغی صحت کو کیسے نقصان پہنچاتی ہے۔

اس مقصد کے لیے چوہوں پر تجربات کرتے ہوئے اس اہم پروٹین کی شناخت کی گئی جس کی مقدار نیند کی کمی سے گھٹ جاتی ہے اور دماغی خلیات مرنے لگتے ہیں۔

ماضی میں ہونے والے تحقیقی کام میں ایسے چند عناصر کو دریافت کیا گیا تھا جو نیند کی کمی سے دماغ کو نقصان پہنچانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

اس نئی تحقیق میں ان عناصر کی جانچ پڑتال کی اور چوہوں کو 2 دن تک نیند سے محروم رکھا گیا۔

اس کے بعد ان جانوروں کے دماغی حصوں سے پروٹینز کو نکالا گیا اور دیکھا گیا کہ وہ کس حد تک تبدیل ہوئے ہیں۔

اس ڈیٹا کا موازنہ اچھی نیند لینے والے چوہوں کے پروٹینز سے کیا گیا۔

نتائج سے محققین کو ایک پروٹین  (پی ٹی این) کا علم ہوا جس کی سطح نیند کی کمی کے شکار چوہوں میں گھٹ گئی تھی۔

تفصیلی تجزیے کے بعد ماہرین نے دریافت کیا کہ پی ٹی این کی سطح میں کمی سے دماغی خلیات مرنے لگتے ہیں۔

اس کے بعد محققین نے انسانوں پر ہونے والے جینیاتی تحقیقی کام کا تجزیہ کیا۔ انہوں نے دریافت کیا کہ پی ٹی این کی کمی ممکنہ طور پر الزائمر اور دیگر دماغی امراض کا خطرہ بڑھانے میں کردار ادا کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی این کی سطح سے بے خوابی کے شکار کسی فرد میں دماغی تنزلی کا باعث بننے والے امراض کی پیشگوئی کی جا سکتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں