Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہ عام غذائیں جو آپ کے دماغ کے لئے نقصان کا باعث بنتی ہیں

آج ہم آپکو اُن غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کے دماغ کے لئے نقصان کا باعث بنتی ہیں۔

تلی ہوئی غذائیں

تلی ہوئی غذائیں جیسے فرنچ فرائیز اور دیگر سے جسمانی وزن میں تو اضافہ ہوتا ہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

French Fries Recipe: How to make French Fries Recipe at Home | Homemade  French Fries Recipe - Times Food

تلی ہوئی غذائیں کھانے والے افراد دماغی افعال کے ٹیسٹوں میں ناقص اسکور حاصل کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کی غذا سے ورم بڑھتا ہے جبکہ دماغی ٹشوز سکڑ جاتے ہیں جس سے دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھتا ہے۔

چینی سے بنے میٹھے مشروبات

سافٹ ڈرنکس اور فروٹ جوسز سمیت چینی سے بنا ہر مشروب دماغ کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

میٹھے مشروب کے(dangerous sweet drinks)نقصانات | HTV Urdu

میٹھے مشروبات پینے کے عادی افراد کی یادداشت کمزور ہوتی ہے جبکہ ان کے دماغ کا حجم بھی گھٹ جاتا ہے۔

ریفائن کاربوہائیڈریٹس

سفید چاول، سفید ڈبل روٹی، سفید پاستا اور دیگر پراسیس غذاؤں سے بلڈ شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اور بلڈ شوگر بڑھنے سے دماغی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

One Pot Pasta | Meat-Free Recipes | Quorn

ریفائن کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذاؤں کے استعمال سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھتا ہے۔

مصنوعی مٹھاس پر مبنی مشروبات

شوگر فری یا ڈائٹ مشروبات کا استعمال عادت بنانے سے ڈیمینشیا اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔

10 Cold-Fighting Juices and Drinks for Your Immune System

جو افراد روزانہ ایک ڈائٹ مشروب پیتے ہیں، ان میں فالج یا ڈیمینشیا کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں لگ بھگ 3 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

فاسٹ فوڈ

فاسٹ فوڈ میں چکنائی اور چینی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس کے باعث الزائمر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Disadvantages of Fast Food - The Other Side of the Highly-Advertised Food  Options - Healthwire

اسی طرح فاسٹ فوڈ میں نمک کا بھی زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جس سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے اور دماغ تک خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

اس سے دماغ کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت اور یادداشت متاثر ہوتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں