Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خبردار! دودھ کیساتھ یہ 5 چیزیں ہرگز نہ کھائیں ورنہ۔۔۔۔

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دودھ کیساتھ کونسی 5 چیزیں ہرگز نہیں کھانی چاہیے۔

 دودھ اور مچھلی

دودھ اور مچھلی دو متضاد غذائیں ہیں، دودھ کی تاثیر ٹھنڈی جبکہ مچھلی جسم کو گرمائش فراہم کرتی ہے۔

دونوں غذائیں ہمارے جسم پر بالکل مخالف اثرات مرتب کرتی ہیں۔

Fish and Milk: Toxic Combination or myth? - Times of India

مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے ہاضمے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جو آپ کے جسم کے کیمیائی رد عمل کو تبدیل کر سکتے ہیں اور آپ کے مدافعتی نظام کو مزید کمزور کر سکتے ہیں۔

دودھ اور کیلے

کیلے اور دودھ کو ایک ساتھ کھانے سے ہمارے جسم کے میٹابولزم پر اثر پڑسکتا ہے۔

یہ جسم میں زہریلے مادوں کو خارج کر سکتا ہے اور عمل انہضام کو کم کر سکتا ہے۔

Have you been consuming milk and banana together? You must read this | The Times of India

دودھ یا دہی کے ساتھ کیلے کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، اسے کھانے سے نزلہ، کھانسی یا الرجی بھی ہو سکتی ہے۔

کھٹے پھلوں کے ساتھ دودھ

لیموں، اسٹرابیریز، آڑو، اناناس سمیت اس قسم کے پھلوں کے بعد دودھ پینے سے پرہیز کریں۔

HD wallpaper: milk drink surrounded by assorted fruits, juices, table, orange | Wallpaper Flare

دودھ کو عام طور پر ہضم ہونے میں زیادہ وقت لگتا ہے اور جب کھٹی یا تیزابیت والی اشیاء کے ساتھ ملایا جائے تو سینے میں جلن یا جسم میں گیس بننے کا باعث بن سکتا ہے۔

دودھ کے ساتھ ہائی شوگر والے سیریلز

ناشتے میں بہت لوگ سیریل کھانا پسند کرتے ہیں، جنہیں دودھ کے ساتھ لیا جاتا ہے۔

Breakfast Cereals: Healthy or Unhealthy?

کوشش کریں وہ سیریلز کم کیلوریز اور کم چینی والے ہوں، ورنہ اس سے معدے کے مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

دودھ کے ساتھ ادویات

رات کو سوتے وقت بہت لوگ اپنی دوائیاں دودھ کے ساتھ کھا لیتے ہیں، لیکن ایسا نہ کریں۔

Do antibiotics interact with dairy? | HowStuffWorks

دوائی پانی کے ساتھ کھائیں اور کچھ وقفے کے بعد دودھ پی لیں، ادویات کے ساتھ دودھ لینے سے دواؤں کا اثر کم ہوسکتا ہے یا یہ مضرِ صحت بھی ہوسکتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں