جب بھی تناؤ کو کم کرنے کے لیے بہترین اور مؤثر طریقوں کو تلاش کیا جاتا ہے تو ورزش یا مراقبہ جیسی سرگرمیاں سامنے آتی ہیں جو یقنی طور پر کارگار ثابت ہوتی ہے، لیکن تناؤ کو کم کرنے کے لیے صرف یہ واحد تکنیک نہیں ہے بلکہ ایک اور بھی ہے جسے آپ تناؤ کو کم کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
گزشتہ چند برسوں میں، بالغوں کے لیے کلرنگ بک آرام اور سکون حاصل کرنے کےخواہاں افراد کے لیے ایک مقبول مشغلہ بن گئی ہیں۔ بظاہر یہ سرگرمی قدرے آسان معلوم ہوتی ہے، لیکن ایک تحقیق کے مطابق رنگ بھرنا واقعی تناؤ کو کم کرنے اور صحت کو بہتر بنانے کا ایک مؤثر طریقہ ہو سکتا ہے۔ رنگ بھرنا اضطراب کو کم کرنے کا ایک آسان ساطریقہ ہے، خاص طور پر جب اسے ذہن سازی کے طریقوں کے ساتھ ملایا جائے۔
مائنڈ فلنس کسی بھی خیال، جذبات یا خلفشار کے بارے میں سوچے بغیر موجودہ لمحے میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس پر پوری توجہ دینے کا عمل کہلاتا ہے۔
کچھ لوگ ذہن سازی کے دوران مراقبہ کی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ انہیں توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے، جیسے موجودہ لمحے میں رہنے کے لیے سانسوں پر توجہ مرکوز کرنا۔ تاہم رنگ بھرنے کا عمل بھی لوگوں کو حال پر مرکوز رہنے میں مدد دے کر اسی طرح کام کر سکتا ہے۔ اسی لیے رنگ بھرنے کے صحت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ایک تحقیق کی گئی۔

اس مقصد کے لیے یونیورسٹی کے 72 طلباء کو دو گروپ میں تقسیم کر کے انہیں ذہن سازی کے ساتھ رنگ بھرنے کی مشق کروائی گئی، ایک گروپ کو رنگین صفحہ دیا گیا اور اسے رنگ بھرتے وقت ذہن سازی کی مشق کرنے کے بارے میں بتایا گیا کہ کیسے کرنی ہے۔ جبکہ دوسرے گروپ کو بغیر کسی ذہن سازی کی رہنمائی کے صرف رنگ بھرنے کو کہا گیا۔
سیشن کے اختتام پر ذہن سازی کی ہدایات والے گروپ نے رنگ بھرنے کے بعد فکر اور پریشانی میں کمی اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت میں بہتری کی اطلاع دی، جبکہ ذہن سازی کے بغیر صرف رنگ بھرنے والے گروپ نے اس طرح کے کسی فائدے کا ذکر نہیں کیا۔ اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ رنگ بھرتے وقت ذہن سازی کا استعمال اضطراب کو کم کرنے میں مدد کر سکتا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















