Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہرین نے آفس میں کام کرنے والے مردوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

ماہرین نے آفس میں کام کرنے والے مردوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مردوں میں کام کا تناؤ ان کے دل کی صحت پر بہت منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

Why younger workers might prefer working in the office than WFH | The Star

جی ہاں، 6,500 ورکرز پر کی گئی تحقیق میں پتا چلا کہ جو مرد کام پر عادتاً تناؤ محسوس کرتے ہیں ان میں دل کی بیماری کا خطرہ دگنا ہو جاتا ہے بہ نسبت ان ساتھی ورکرز کے جو کام سے زیادہ مطمئن ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کچھ معاملات میں اس تناؤ نے “نوکری کے تناؤ” کی صورت اختیار کر لی ہے جس کا مطلب ہے کہ کارکنوں کو کارکردگی دکھانے کے لیے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ اپنے کام کو انجام دینے کے طریقے پر بہت محدود اختیار رکھتے ہیں۔

دوسرا اہم مسئلہ آفس میں کارکردگی کے باوجود بدلے میں کچھ نہ ملنے کا احساس ہے، یہ اس وقت ہوتا ہے جب ملازمین محسوس کرتے ہیں کہ ان کی محنت کا کوئی صلہ نہیں مل رہا خواہ معاملہ تنخواہ سے متعلق ہو یا ترقی سے۔

Away from office, on the job

تحقیق میں پایا گیا کہ جن مردوں نے کسی بھی قسم کی ملازمت کے تناؤ کی اطلاع دی ان میں اگلے 18 برس میں دل کی بیماریوں کا امکان تقریباً 50 فیصد زیادہ تھا، ان مردوں کے مقابلے جو ملازمت پر مطمئن تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں