Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شرمندگی، ایک کیفیت جس کا علاج ممکن ہے

اکثر بچپن کے گہرے صدمے یا ماضی کے تجربات انسان کو شرم سے خاموش کر دیتے ہیں انسان ان جذبات کو یہ سوچ کر بھی اندرونی بنا لیتا ہے کہ ہر چیز کے غلط ہونے کے ذمہ دار وہ خود ہی ہے۔

جوانی کی نسبت بچپن میں ہر ایک فرد کے لئے اپنی غلطی کا الزام دوسروں پر عائد کرنا زیادہ آسان ہوتا تھا لیکن اب اس کیفیت سے نمٹنے کے لیے دوسرے طریقے تلاش  کرنے کے بجائے انسان ہر ایک بات کا الزام اپنے اوپر لینے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس کیفیت کا شکار لوگ اکثر خود کو برا سمجھتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ کسی اچھی چیز کے مستحق نہیں ہیں اسی لئے وہ حالات کے ساتھ سمجھوتا کرلیتے ہیں۔

لائسنس یافتہ پروفیشنل کونسلر، ٹیلر ڈریگن کے مطابق، شدید قسم کی شرم بے کاری اور خود سے نفرت کا ایک کمزور احساس ہے۔

شدید شرمندگی کسی بھی انسان کے لئے زہر بن سکتی ہے اور ان جذبات کا باعث بھی بن سکتی ہے  جس کی وجہ سے انسان اپنی ہی قدر اور قابلیت پر سوال  اٹھانے لگتا ہے لیکن اس کیفیت سے نمٹنے کے لئے بہت سے طریقے موجود ہیں۔

اس طرح کی کی شرمندگی جو کہ کسی بھی عام انسان کے لئے زہر بن جاتی ہے تو ممکن ہے کہ وہ انسان اپنے رویئے سے دوسروں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو لیکن اپنے جذبات کی اصلاح کرنے کی حکمت عملیوں پر عمل کرنے سے ان احساسات پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس کیفیت سے کیسے نمٹا جائے؟

ایک لائسنس یافتہ کلینیکل سماجی کارکن برینٹ میٹکالف کا کہنا ہے کہ شدید شرمندگی سے نمٹنے اور شفا یابی کا پہلا قدم شرم کو محسوس کرنا ہے۔ “اگر ہم اس سے شفا حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں اسے تسلیم کرنا ہوگا اور اپنے احساسات کو محسوس کرنا ہوگا۔”

جرنلنگ اور ذہن سازی جیسی مشقیں آپ کو ان واقعات، حالات، لوگوں یا جملے پر غور کرنے میں مدد کر سکتی ہیں جن سے شرم آتی ہے۔

ایک بار جب آپ اپنے محرکات کو جان لیں، تو آپ ان سے بچنا یا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی بنانا سیکھ سکتے ہیں۔

شرم اتنی شدید محسوس ہو سکتی ہے کہ یہ آپ کو رد عمل ظاہر کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ اس سے پہلے کہ وہ شدت اختیار کر جائیں اپنے خیالات کو روکنے اور ان پر سوال کرنے پر غور کریں۔

اپنے خیالات کو چیلنج کرنے اور ان کی اصلاح کرنے کے لیے، علمی سلوک تھراپی تکنیک پر غور کریں جس میں اپنے خیال کو تسلیم کرنا، اپنے محرکات کو پہچاننا، اپنی سوچ کو چیلنج کرنا اور اسے دوبارہ ترتیب دینا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بہت سی ذہنی مشقیں آپ کو منفی خیالات کو مزید مثبت خیالات سے بدلنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

خود سے محبت وقت لیتی ہے اور یہ راتوں رات نہیں ہوتی۔ اپنے اندر مثبت خصلتوں کو تلاش کرنے سے آپ کو اپنی قدر دوبارہ حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اپنی مثبت خصوصیات کو ایک جگہ لکھنے پر غور کریں اور جب بھی آپ کے دماغ میں کوئی منفی سوچ پیدا ہوتی ہے تو وہ خصوصیات پڑھنے سے آپ کی مددہو سکتی ہیں۔

اگر آپ شدید قسم کی شرمندگی کا سامنا کر رہے ہیں، تو کسی سے بات کرنے سے مدد مل سکتی ہے۔ کسی پیشہ ور کی رہنمائی کے ساتھ، آپ کسی بھی جذباتی پریشانی کو دور کر سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں