Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہرین صحت نے روزانہ چائے پینے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

ماہرین صحت نے روزانہ چائے پینے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ بغیر دودھ کی چائے پینے سے بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

 اس تحقیق میں 20 سے 80 سال کی عمر کے 2 ہزار افراد کو شامل کیا گیا، جن میں سے 436 ذیابیطس جبکہ 352 ہائی بلڈ شوگر کے مریض تھے۔

ان افراد سے چائے پینے کی عادات کے بارے میں سوال نامے بھروائے گئے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد روزانہ چائے پیتے ہیں ان میں ہائی بلڈ شوگر یا pre-diabetes کا خطرہ 53 فیصد گھٹ جاتا ہے جبکہ ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا امکان 47 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق عمر، جسمانی وزن اور طرز زندگی کی عادات کو مدنظر رکھنے پر بھی چائے کو ذیابیطس سے تحفظ کے لیے بہترین دریافت کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں