Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا رات کو اکثر نیند نہیں آتی؟ تو یہ اس جان لیوا مرض کی نشانی ہو سکتی ہے

اگر آپ کو بھی رات کو نیند نہیں آتی تو یہ ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کی نشانی ہو سکتی ہے۔

 حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناکافی نیند یا بے خوابی اور فشار خون کی تشخیص کے درمیان تعلق موجود ہے۔

تحقیق میں 25 سے 42 سال کی عمر کی 66 ہزار سے زائد خواتین کی صحت کا جائزہ 16 سال تک لیا گیا۔

تحقیق کے دوران بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھانے والے عناصر اور طرز زندگی کو مدنظر رکھا گیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ ہر رات 5 گھنٹے سے کم سونے والے افراد میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ 10 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

اسی طرح 7 گھنٹے سے کم نیند کے عادی افراد میں اس خاموش قاتل مرض کا خطرہ 7 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ البتہ زیادہ دیر تک سونے والے افراد میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ نہیں بڑھتا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن افراد کو سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، ان میں ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 14 سے 28 فیصد تک زیادہ ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ سونے جاگنے کے معمولات متاثر ہونے سے خون کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے جس سے بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں