ماہرین نے ناشتے سے پہلے دانت صاف کرنے والوں کو خبردار کر دیا ہے۔
ہم سب کی عادت ہے کہ صبح اٹھ کر سب سے پہلے دانت برش کرتے ہیں اور پھر ناشتہ کرتے ہیں لیکن ماہرین نے اب ایسے تمام لوگوں کو خبردار کر دیا ہے۔
اس حوالے سے ایم کے ڈینٹل کے پرنسپل ڈینٹسٹ ڈاکٹر جے جوشی نے انکشاف کیا ہے کہ ناشتے سے پہلے دانت صاف کرنا مسوڑوں اور دانتوں کو حساس بنا سکتا ہے جس سے مسوڑوں سے خون آنے کے علاوہ دانت ٹوٹ بھی سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دانتوں کو دن میں 2 بار صاف کرنا چاہیے ایک وقت صبح ناشتے کے آدھے گھنٹے بعد اور دوسرا رات کے کھانے کے بعد تاکہ دانتوں پر موجود چپچپی تہہ پلیک کی صفائی ہوسکے۔ ہر بار دانت میں 2 منٹ تک برش کرنا چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















