Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک منفرد تحقیق؛ صرف مردوں کیلئے جان لیوا وائرس دریافت

جاپان کے سائنسدانوں نے ایک ایسا وائرس دریافت کیا ہے جو صرف مردوں کے لیے جان لیوا ہے۔

 ترک خبررساں ادارے نے جاپانی سائنسدانوں کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ طویل عرصے سے جاری تحقیق کے دوران ایک نئے وائرس کے ڈی این اے اور اس کی حرکات کا جائزہ لیا گیا۔

سُنڈیوں پر کی گئی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ یہ نیا وائرس صرف مردوں کے لیے جان لیوا ہے۔

اس حوالے سے ایک برطانوی ماہر کا کہنا ہے کہ اس وائرس کے ذریعے نقصان دہ کیڑوں کی تعداد میں کمی ہو سکے گی۔

جاپان کی قومی تنظیم برائے زراعت و خوراک کے محققین میں سے ڈائیسوکی کاگییاما نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں اس نوعیت کی متعدد دریافتیں ہوں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں