آج ہم آپ کو ایسی عادات کے بارے میں بتائیں گے جن کو اپنانے سے ہڈیوں کو ہمیشہ مضبوط رکھا جاسکتا ہے۔
دراصل جب ہماری عمر 30 سال ہوتی ہے تو ہڈیوں کا حجم عروج تک پہنچ جاتا ہے، اس کے بعد اگر ہڈیوں کی صحت کا خیال نہ رکھا جائے تو عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کا حجم گھٹنے لگتا ہے، جس سے ہڈیوں کی کمزوری یا دیگر مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔
یہاں اچھی بات یہ ہے کہ اگر آپ اپنی ہڈیوں کا خیال رکھتے ہیں تو پھر عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیاں مضبوط ہو جاتی ہیں۔
چند عام چیزوں کا خیال رکھ کر عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کو مضبوط رکھنا ممکن ہے۔
کیلشیئم
یہ منرل ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور اس کا حصول غذاؤں جیسے دہی، دودھ، چنوں اور مچھلی سے ممکن ہے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر کے مشورے سے کیلشیئم کے سپلیمنٹس بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
وٹامن ڈی
وٹامن ڈی کیلشیئم کو جذب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس کے بغیر ہمارا جسم غذاؤں میں موجود کیلشیئم کو جذب نہیں کرپاتا اور ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں۔
وٹامن ڈی کا حصول سورج کی روشنی اور مختلف غذاؤں جیسے مچھلی، انڈے، فورٹیفائیڈ دودھ سے ممکن ہے۔
جسمانی سرگرمیاں
ورزش کو معمول بنانے سے ہڈیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ ورزش کرنے کے عادی افراد میں عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کا حجم گھٹتا نہیں ہے۔
تمباکو نوشی سے گریز کریں
تمباکو نوشی سے متعدد امراض کا خطرہ بڑھتا ہے اور ہڈیوں کی صحت بھی اس عادت سے متاثر ہوتی ہے تو لہٰذا اس عادت سے گریز کریں۔
چینی نقصان دہ
میٹھے مشروبات، بسکٹ اور چینی سے بنی ہر غذا کے بہت زیادہ استعمال سے ہڈیوں کو نقصان پہنچتا ہے، اسی لیے چینی کا استعمال کم سے کم کریں۔
الکحل بھی تباہ کن
الکحل کے استعمال سے بھی ہڈیوں کو نقصان پہنچتا ہے، اس لیے الکحل کا استعمال نہ کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















