ہمارے جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینے کا کہتے ہیں۔
اکثر افراد سردیوں میں کم پانی پیتے ہیں کیونکہ انہیں پیاس کا احساس کم ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سرد موسم میں مناسب مقدار میں پانی پینے کے کئی فوائد ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
جسمانی کارکردگی بہتر ہوتی ہے
موسم سرما میں مناسب مقدار میں پانی پینے سے جسمانی کارکردگی بہتر ہوتی ہے جبکہ جسمانی مشقت کے اثرات بھی کم ہوتے ہیں۔
دماغی افعال کے لیے اہم
تحقیقی رپورٹس کے مطابق سرد موسم میں مناسب مقدار میں پانی دماغی افعال کے لیے اہم ہے کیونکہ جسم میں پانی کی معمولی کمی سے بھی متعدد دماغی افعال متاثر ہوتے ہیں۔
سر درد سے بچنے میں مدد ملتی ہے
سر درد جسم میں پانی کی کمی کی سب سے عام علامت ہے لیکن اگر آپ روزانہ مناسب مقدار میں پانی پیتے ہیں تو سر درد کی شدت میں کمی آتی ہے۔
قبض کو دور رکھنا ممکن
قبض ایک بہت عام مسئلہ ہے اور جسم میں پانی کی کمی اس کا شکار بناتی ہے۔ تو قبض کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو پانی کی مناسب مقدار کا استعمال عادت بنالیں۔
گردوں کی پتھری سے تحفظ
گردوں میں پتھری کو اکثر پانی کی کمی سے منسلک کیا جاتا ہے لیکن اگر آپ مناسب مقدار میں پانی پیتے ہیں تو گردوں میں پتھری کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
جسمانی وزن میں کمی
مناسب مقدار میں پانی پینے سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی سے پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے جبکہ میٹابولزم افعال بہتر ہوتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















