Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یادداشت کی کمزوری کی وجہ بننے والی عام عادت؛ جانیے

آج ہم اس عام عادت کے بارے میں بتائیں گے جو آپکی یادداشت کی کمزوری کی وجہ بن سکتی ہے۔

  حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ فکر مند رہنے سے انسان کی یاداشت کمزور ہو جاتی ہے۔

 اس تحقیق میں یہ جائزہ لیا گیا تھا کہ اکثر پریشان یا فکرمند رہنے والے افراد کی یادداشت کیسی ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لیے لوگوں سے سروے کرکے معلوم کیا گیا کہ انہیں اپنی زندگی کے مختلف واقعات کس حد تک یاد ہیں۔

 پھر اس کا موازنہ 5 شخصی خصوصیات جیسے کسی منفی واقعے پر ردعمل کے اظہار، باہری دنیا میں دلچسپی، صاف گوئی، حالات سے مطابقت اور شعوری آگاہی سے کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مخصوص شخصی خصوصیات کسی فرد کی یادداشت پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ جو افراد زیادہ فکرمند اور چڑچڑے رہتے ہیں وہ یادداشت کے ٹیسٹوں میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ منفی واقعے پر ردعمل کے اظہار کو اکثر نفسیاتی مسائل سے منسلک کیا جاتا ہے، جس سے ممکنہ طور پر یادداشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اسی طرح حالات سے مطابقت پیدا کرنے والی خصوصیت کو بھی یادداشت کی کمزوری سے منسلک کیا گیا مگر محققین کے مطابق ابھی اس کی وجہ واضح نہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد صاف گو ہوتے ہیں یا معمولات سے ہٹ کر چیزوں میں دلچسپی محسوس کرتے ہیں، ان کی یادداشت بھی بہتر ہوتی ہے۔